حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا، بائیڈن

حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا، بائیڈن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بائیڈن نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ سیکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے، حزب اللہ سربراہ کی موت سے ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کو انصاف ملا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اوردوسرے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے روکنے کیلئے خطے میں امریکی فوج کی طاقت کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا چاہتا ہے، یہ وقت ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات کو دور کرکے مشرق وسطیٰ میں استحکام قائم کیا جائے۔