اگرہم بھی مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ایسا ہی کرتے تو پاکستانیوں کو کیسا لگتا : جاسم بن محمد الخالدی

اگرہم بھی مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ایسا ہی کرتے تو پاکستانیوں کو کیسا ...
اگرہم بھی مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ایسا ہی کرتے تو پاکستانیوں کو کیسا لگتا : جاسم بن محمد الخالدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرف سے یمن کیخلاف جنگ میں براہ راست سعودی اتحادیوں کا ساتھ نہ دینے پر سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم بن محمد الخالدی برہم دکھائی دیے اور کہاکہ ’اگرہم بھی مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ایسا ہی کرتے جیساکہ پاکستانی پارلیمنٹ نے کیاتو پاکستانیوں کو کیسا لگناتھا‘۔
 اخبار 'ٹریبیون 'سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے الخامدی نے کہاکہ پاکستان نے مایوس کیالیکن ابھی سعودی عرب یہ توقع رکھتاہے کہ پاکستان اتحادمیں شامل ہوگا، بے شک وہ تعمیرنو اور انسانیت سے متعلق کام میں ہی کیوں نہ ہو۔
اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے فوج جانے کا مقصد یمن میں پیغام دیناتھاکہ صرف عرب ممالک ہی نہیں بلکہ تمام مسلم ممالک صالح حکومت کیساتھ ہیں لیکن ایسانہیں ہوسکاتاہم اُنہوں نے یمن میں زمینی فوج اتارے جانے کے امکان کو مستر دکردیا اورکہاکہ یمن میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں، یمنی قبائل اسی ہفتے اپنے گھروں میں واپس آجائیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ اسلام آباد کے تھوڑاکم دباﺅمیں ہونے کی توقع کرسکتے ہیں ، اس نے اپنے آپ کوسعودی اتحاد یا یمن معاملے میں الگ رکھاتاہم یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ سعودی سلامتی کو خطرہ ہواتو وہ کوئی کسرنہیں اُٹھارکھیں گے ۔
یادرہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی سعودی نے کھل کر پاکستانی کی طرف سے فوج بھیجنے سے گریز پر اتنے کھلے ریمارکس دیئے ۔