سابق پی ٹی آئی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کرلی، مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سابق پی ٹی آئی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر ...
سابق پی ٹی آئی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کرلی، مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے گزشتہ سال نومبر میں خود پر ہونے والے تیزاب حملے کا الزام حکومت پاکستان پر ڈال دیا اور مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی نقل گزشتہ روز لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائی۔
سابق پی ٹی آئی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لندن میں ہونے والے تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 26نومبر کو شہزاداکبر پر ان کے گھر کے باہر تیزاب پھینکا گیا تھا۔ 
46سالہ شہزاد اکبر کے مطابق واقعے کے وقت انہوں نے چشمہ پہن رکھا تھا ورنہ ان کی آنکھیں ضائع ہو جاتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء میں پاکستان ہائی کمیشن ان کے گھر کا پتہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا اور نومبر میں ان پر حملہ ہو گیا۔ 

مزید :

برطانیہ -