نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں

نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف ...
نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو  (نیب)نے  پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں، بیوروکریٹس کوتمام رقوم کی واپسی بھی شروع کردی گئی ۔

چیف سیکرٹری کو تنخواہ کی وصولی کامراسلہ ارسال کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو نے درجنوں اعلی افسران کے خلاف انکوائری بند کردی ہے،اعلی ترین بیوروکریٹس کی جانب سے ریکوری کی صورت میں جمع کرائی گئی تمام رقوم واپس دینے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے،ڈی جی نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کوچیک وصولی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔

ڈی جی نیب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو مراسلے میں  تین کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 214 روپے کے چیک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر بیوروکریٹس مجاہد شیردل، نبیل جاوید، فیصل فرید ،جواد قریشی، عائشہ حمید سمیت 16 سینئر بیوروکریٹس کو رقوم کی واپس ادائیگی کی جائیگی۔

یاد رہے کہ 2018 میں سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اعلی بیوروکریٹس کوتنخواہوں کی واپسی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمی کے احکامات پر بیالیس اعلی بیوروکریٹس میں سے 16 بیوروکریٹس نے رقم جمع کرائیں جبکہ 26 بیوروکریٹس نے از خود نوٹس کیس میں رقم جمع نہیں کرائی تھی۔