سندھ میں کروڑوں کی زمین کوڑیوں میں بیچنے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

سندھ میں کروڑوں کی زمین کوڑیوں میں بیچنے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس جواد ایس خواجہ نے سندھ میں کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے پر از خود نوٹس لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کور ٹ کو خط تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو انتہائی کم پیسوں میں بیچا گیا ہے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ نے اس خط پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ازخود نوٹس کی سماعت سماعت ستمبر کے تیسر ے ہفتے ہوگی ۔سندھ حکومت نے یہ زمین عرب امارات کے ایک شخص کو لیز پر دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -