ڈی آئی جی کے سٹا فافسر کی صاحبزادی کی شادی،اہم شخصیات کی شرکت

ڈی آئی جی کے سٹا فافسر کی صاحبزادی کی شادی،اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے پرسنل سٹاف افسر نبی احمد ورک کی صاحبزادی کی شادی گیریژن گالف کنٹری کلب میں گذشتہ رات سر انجام پائی ۔ شادی کی تقریب میں میاں عامر محمود ، کیپٹن (ر)محمد امین وینس ایڈیشنل آئی جی سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف، ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، محمد طاہر رائے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان، ڈی آئی جی چوہدری شفیق احمد،ڈی آئی جی راجہ رفعت مختار ، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر، سابق ڈی آئی جی آفتاب احمد چیمہ ، ڈی آئی جی عمران ارشد، اے آئی جی پولیس احسن یونس، ہمایوں بشر تارڑ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا، ایس ایس پی ملک تصدق حیات، ڈاکٹر عثمان انورڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ،زاہد سلیم گوندل ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر وزیر اعلیٰ ہاؤس ، ممبران صوبائی اسمبلی شیخ علاؤالدین، قیصر اقبال سندھو ، چوہدری اخترعلی خان ، احد خان چیمہ ، سہیل افضل ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزاور کرنل مسکین علی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی ، سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔