مظفرآباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر 4ارب39کروڑ روپے لاگت آئی ،ریاض احمد نور

مظفرآباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر 4ارب39کروڑ روپے لاگت آئی ،ریاض احمد نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر تقریباً 4ارب39کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ جس میں ہر پراجیکٹ پر ماکڑی ٹریٹمنٹ پلانٹ کے 2یونٹ ،اینٹیک سٹریکچر پر ایک ارب 48کروڑ 20لاکھ روپے ، واٹر ٹینکس 36عدد پمپس 16عدد روزانہ پر 56کروڑ70لاکھ ،مین پمپنگ لائن 48کلومیٹر پر ایک ارب 38کروڑ89لاکھ روپے ڈسٹریپوشن لائن 200کلو میٹر 95کروڑ 44لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مظفرآباد سٹی ڈوپلمنٹ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیر (ر) ریاض احمد نور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ CWEاورACEکا ڈیزائن کردہ ہے۔ NESPAKنے ڈیزائن کو Vetکیا ہے۔ اور اسی ڈیزائن کے مطابق موقع پر کام مکمل کیا گیا ہے جو کہ گذشتہ ایک سال سے آزمائشی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔ CWE کمپنی کی تعمیراتی کام کی تصریحات کے مطابق مشینری موقع پر لگائی گئی ہے جس کی تمام تر انسپکشن اورٹیسٹ رپورٹ کرنے کے بعد تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔کوئی بھی کام ڈیزائن سے ہٹ کے نہیں کیا گیا اور پراجیکٹ کے حوالے سے جو تاثر دیا جا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور گمراہ کُن ہے ۔محکمہ تعمیراتِ عامہ پبلک ہیلتھ کو شروع سے آخر تک ہمہ وقت ساتھ رکھا گیا ہے ۔ ڈیزائن کردہ پراجیکٹ کی ہر ڈرائنگ اور مشینری کو موقع پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی چیز موقع پر ڈیزائن اور تصریحات سے ہٹ کر تعمیر نہیں کی گئی۔NESPAKانجینئرز نے تمام کام اپنی زیرِنگرانی تعمیر کروایا جو کہ ڈیزائن کے عین مطابق ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ سے استدعا ہے کہ یہ پراجیکٹ سو فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ایک سال تک ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ پورے شہر کو اسی سے پانی سپلائی ہو رہا ہے۔ اس لئے اس نیٹ ورک سے لوگون کو پانی کے کنکشنز مہیا کئے جائیں تا کہ عوام کو بہترین اور صاف پانی مہیاء ہو سکے۔ XENماجد کی نگرانی میں کام پر اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔