ہنگو: خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ عجب خان گرفتار
ہنگو (آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کرنے سمیت اس کے قبضے سے جد ید اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ہنگو میں کارروائی کی اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور متعدد دستی بم برآمد کئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطا بق عجب خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔