اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے سٹیبلشمنٹ نے تین سال میں انتہائی تگ و دو کی ، شہباز شریف

اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے سٹیبلشمنٹ نے تین سال میں انتہائی تگ و دو کی ، ...
اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے سٹیبلشمنٹ نے تین سال میں انتہائی تگ و دو کی ، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی ، اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے سٹیبلشمنٹ نے انتہائی تگ و دو کی ، اگر سٹیبلشمنٹ نے ان کو کی جانے والی سپورٹ کا بیس یا تیس فیصد کسی اور حکومت کو کیا ہوتا تو ملک کے حالات اور ہوتے ۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قائد کا خواب فلاحی مملکت کا تھا مگر ہم نے قائد کے فرمودات نظر انداز کر دیے جس پر شرمندہ ہیں ، ملک کی ترقی کا واحد حل علامہ محمد اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہے ۔
صحافی کی جانب سے سوال کہ نواز شریف کے دور میں آپ بطور وزیر اعلیٰ چین اور ترکی کے دورے کر کے پنجاب کیلئے منصوبے لگواتے رہے لیکن باقی تین وزرائے اعلیٰ کو ایسی سہولیات میسر نہ تھیں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ دورے کی دعوت دوسرے ملک سے آتی ہے ، میں کون ہوتا ہوں کسی وزیر اعلیٰ کو دوسرے ملک جانے سے روکنے والا ، لیکن ہمیں چین اور ترکی دعوت دیتے ہیں وہ جسے دعوت دیں بس وہی جا سکتا ہے اگر وہ کسی دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دعوت دیتے تو وہ ضرور جاتے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں ہماری حکومت میں منصوبے شروع نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کی حکومت میں گرین لائن کا تحفہ دیا گیا ، قلت آب کو دور کرنے کیلئے پنجاب نے نہ صرف سندھ کے ساتھ اربوں روپے کے فنڈز کا اعلان کیا بلکہ اس کو بجٹ کا حصہ بھی بنایا۔ ملک بھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا جس سے کراچی کے عوام بھی مستفید ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -