حکومتی پالیسیوں سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے،عمر ایوب

  حکومتی پالیسیوں سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے،عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور ان میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی آئے گی،مختلف مالیاتی اداروں سے 14ارب ڈالر کے معاہدوں کو حتمی شکل دی اور مختلف شعبوں میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 7سے 8ارب ڈالر مالیت کا ترقیاتی منصوبہ بھی عملدرآمد کے مرحلے میں ہے،حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس سے عوام کیلئے روزگار کے موقع پیدا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
عمر ایوب 

مزید :

صفحہ آخر -