رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ نوشی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہونیوالے سلوک کےبارے میں ماہرہ خان بول پڑیں
کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ماہرہ خان نے خود کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور ذہنی دباﺅ سے جنگ لڑنے سے متعلق پہلی بار بات کی ۔انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی فلم" رئیس" کے ریلیز ہونے اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سیگریٹ پیتے تصویر وائرل ہونے کے بعد سے انہیں سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی پر تبصرے https://t.co/3A4UsHrTP1 pic.twitter.com/oIW2XPkMDl
— ISHFAQ VIRTUAL ASSISTANT (@ishfaqVA) September 25, 2017
ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، اِنہیں پینک اٹیکس آنے لگتے تھے اور وہ بے ہوش ہو جایا کرتی تھیں۔ اس ذہنی دباﺅ سے نکلنے کے لیے ان کی باقاعدہ تھراپی ہوئی تھی۔