’یہ چیز جسم پر لگائیں اور جھٹ سے چربی پگھلائیں‘ سائنسدانوں نے موٹے لوگوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی

’یہ چیز جسم پر لگائیں اور جھٹ سے چربی پگھلائیں‘ سائنسدانوں نے موٹے لوگوں کی ...
’یہ چیز جسم پر لگائیں اور جھٹ سے چربی پگھلائیں‘ سائنسدانوں نے موٹے لوگوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) جم کی بھاری فیس دے کرمشقت اور کٹھن ڈائٹنگ کرنے سے بھی بسااوقات موٹاپا ختم کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ جیسے ہی اس جدوجہد میں کمی آئے موٹاپا واپس آنا شروع ہو جاتا ہے۔ تاہم موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب سنگاپور کے سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک چھوٹی سی ’سنی پلاسٹ‘ نماایسی ڈیوائس ایجاد کر لی ہے جو محض جسم کے اوپر چپکانے سے ہی موٹاپے سے نجات مل جائے گی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور کی نن ینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سائنسدان کے ایجاد کردہ اس پیچ (Patch)میں مائیکرو سوئیاں لگی ہوئی ہیں جو سر کے بالوں سے بھی زیادہ باریک ہیں۔ ان سوئیوں پر چربی پگھلانے والی دوایات لگی ہوتی ہیں جو جسم میں موجود نقصان دہ سفید چربی کو پگھلا کر توانائی میں تبدیل ہونے والی براﺅن چربی میں تبدیل کرتی ہیں۔

3 قدرتی غذائیں جو سردیوں میں آپ کے پیٹ کی چربی کو چٹکیوں میں پگھلا کر رکھ دیں
جب یہ پیچ جسم کے اوپر چپکایا جاتا ہے تو سوئیوں کے ذریعے دوا انسان کے جسم میں داخل ہوتی ہے اورجلد کے عین نیچے موجود سفید چربی کی تہہ تک براہ راست پہنچ کر اسے براﺅن چربی میں تبدیل کرنا شروع کر دیتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پیچ کے محض چار ہفتے کے استعمال سے جسم کی ایک تہائی چربی سے نجات مل جاتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ، اسسٹنٹ پروفیسر ژو چن جی کا کہنا تھا کہ ”اس پیچ کے چوہوں پر تجربات کیے گئے ہیں جن کے نتائج متاثر کن رہے۔ ہم نے جب چوہوں کو پیچ لگایا تو پانچ دن بعد ہی ان کی سفید چربی براﺅن ہونی شروع ہو گئی، جس سے ان میں توانائی خرچ ہونے کا عمل تیز ہو گیا اور چار ہفتے میں ان کے وزن میں ایک تہائی کمی واقع ہو گئی۔ہم نے پیچ کی سوئیوں کے ذریعے جتنی دوائی استعمال کی اس کی مقدار کھائی جانے والی یا انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کی جانے والی ادویات کی نسبت کہیں کم تھی۔“ رپورٹ کے مطابق اس پیچ کی تیاری پر صرف 2.60پاﺅنڈ (تقریباً 388روپے) لاگت آئی۔چنانچہ تحقیقاتی ٹیم پرامید ہے کہ یہ پیچ موٹاپے کاانتہائی سستا اور موثرترین علاج ثابت ہو گا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -