کھڈیا ں میں ناخلف بیٹوں نے باپ کی بیماری سے تنگ آکر گلا دبا کر قتل کر دیا

  کھڈیا ں میں ناخلف بیٹوں نے باپ کی بیماری سے تنگ آکر گلا دبا کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھڈیاں خاص (نمائندہ خصوصی)نا خلف بیٹوں نے باپ کی بیماری سے تنگ آ کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس نے دفن کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قصور ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی گاؤں جھگے شہباز میں نا خلف بیٹوں نے علاج معالجہ سے تنگ آکربیمار باپ کمال دین کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ مقتول عرصہ دراز سے بیمار تھا، گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو بیٹوں عبدالغفار۔غفور رؤف وغیرہ نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔جسے طبی موت قرار دے کر غسل کفن کے بعد جنازہ پڑھایا گیا۔اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع کردی۔ جس پر پولیس نے میت کو قبرستان جاتے ہوئے قبضہ میں لیا۔اس دوران مقتول کے گلے پر نشان تھے۔ مزید پوچھ گچھ کی گئی تو بیٹوں نے خود کشی کا بہانا کردیا۔مرحوم نے پھندا لے لیا ہے لیکن بعد ازاں مزید تفتیش پر بیٹوں رؤف، غفور، عبدالغفار کے گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور روانہ کر دی۔
باپ قتل