یو بی ایل نے ہٹرک کر لی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کی بہترین کمپنیزہونے کا اعزاز پھر حاصل کر لیا

یو بی ایل نے ہٹرک کر لی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کی بہترین کمپنیزہونے ...
یو بی ایل نے ہٹرک کر لی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کی بہترین کمپنیزہونے کا اعزاز پھر حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ مسلسل تین مرتبہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا” ٹاپ کمپنیز آف دی ایئر “ ایوارڈ جیتنے والا واحد بینک بن گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں حال ہی میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں تین مرتبہ بہترین بینک ہونے کااعزاز یو بی ایل کے حوالے کیا گیا ۔ یو بی ایل کی جانب سے یہ ایوارڈ چیف ایگزیکٹو اور صدر صائمہ کامل نے وزیراعظم عمران خان سے ایک پر وقار تقریب کے دوران بینک کی نمائندے کے طور پر قبول کیا ۔یہ ایوارڈ ہر سال تمام صنعتوں میں اعلیٰ کمپنیوں کی کیپٹل ایفی شنسی ، سرمایہ کاری کی استعداد، منافع ، شفافیت ، شیئرز کی فری فلوٹ ، سیکیورٹی ریگولیشنز، کارپوریٹ گورننس جیسے جامع معیارات کی بنیاد پر کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے ۔
ہر سال صرف 25 کمپنیوں کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جاتاہے ،ٹاپ 25 بہترین کمپنیوں کا انتخاب معیار کے مطابق حاصل کر دہ اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ہوتاہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ کامل نے کہا کہ یہ یو بی ایل کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مسلسل تیسرے سال بھی یو بی ایل بہترین کمپنیوں کی فہرست میں آیاہے ، اپنی ساٹھ سالہ تاریخ میں بینک ایک ترقی پسند اور جدید بینک کے طور پر تسلیم کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ یو بی ایل پچپن لاکھ سے زائد صارفین کو مالی مسائل کے حل فراہم کرتا ہے ، یہ پہنچان ہمارے صارفین ،سرپرستی اور بینک کی ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ۔

مزید :

بزنس -