کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے 50 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان میں ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے 50 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان میں ہیں؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے 50 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان میں ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت دنیا میں 109ایسے پہاڑ ہیں جن کی بلندی 7200میٹر سے زیادہ ہے اور آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ان میں سے 42بلند ترین چوٹیاں پاکستان میں ہیں۔ ان میں سے بھی جو 50بلند ترین چوٹیاں ہیں ان میں سے 19پاکستان میں ہیں۔لگ بھگ یہ ساری بلند ترین چوٹیاں ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں میں واقع ہیں۔ چین اس معاملے میں پہلے نمبر پر ہے جس میں ان 109میں سے 50بلند ترین چوٹیاں آتی ہیں۔دوسرے نمبر پر پاکستان اور تیسرے نمبر پر نیپال ہے جس میں 32بلند ترین پہاڑ ہیں۔ چوتھے نمبر پر بھارت میں27، پانچویں نمبر پر بھوٹان میں 5اور چھٹے نمبر پر افغانستان، کرغزستان اور تاجکستان میں ایک ایک بلند ترین پہاڑ ہیں۔