میزان بینک نے ویزا انفائی  نائیٹ کارڈ متعارف کرادیا

میزان بینک نے ویزا انفائی  نائیٹ کارڈ متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے میزان ویزاانفائی نائیٹ کارد متعارف کرادیا ہے۔یہ کارڈ بینک کے پورٹ فولیو میں شامل سب سے اہم ڈیبیٹ کارڈہے جو بینک کے پریمیم صارفین کوزیادہ لمٹس اور اہم فوائد کی پیشکش کرتاہے۔ یہ کارڈاعلیٰ مالیت والے صارفین کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت ساری خصوصیات اور ڈسکاﺅنٹس فراہم کرتاہے۔ انفائی نائیٹ کارڈ ایلیٹ صارفین کے طرزِ زندگی کو مکمل کرتاہے جس میں خصوصی سفری سہولیات بشمول عالمی سطح پر ایک ہزار سے زائد وی آئی پی ایئرپورٹ لاونجز تک رسائی، 24گھنٹے کنسیرج تک رسائی، اور ویزا کی جانب سے مختلف دیگر بین الاقوامی آفرز کے علاوہ کرایہ پر کار حاصل کرنے پرڈسکاﺅنٹ شامل ہے۔