پولیس فائرنگ سے ہلاک عامرکا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا 

پولیس فائرنگ سے ہلاک عامرکا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے عامر کا کرمنل ریکارڈ پولیس سامنے لے آئی۔پولیس کے مطابق مقتول عامر پر 2018 میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا، عامر نے دو افراد کیساتھ ملکر ڈکیتی واردات کی، عامر کیخلاف دو مقدمات درج ہوئے جس میں ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحے کی دفعات شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ عامر کو موقعے پر گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ عامر کچھ عرصے بعد عدالت سے بری ہوگیا تھا۔اس سے قبل، کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گزشتہ روز شاہین فورس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا ہے۔گلستان جوہر میں ملینئیم مال کے پاس اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو شاہین فورس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔