”جج نے ٹریزا کی یہ چیز دیکھنے کے لیے بلا یا تھا “غیر ملکی سمگلر ماڈل کے وکیل نے پیش کے موقع پر ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

”جج نے ٹریزا کی یہ چیز دیکھنے کے لیے بلا یا تھا “غیر ملکی سمگلر ماڈل کے وکیل ...
”جج نے ٹریزا کی یہ چیز دیکھنے کے لیے بلا یا تھا “غیر ملکی سمگلر ماڈل کے وکیل نے پیش کے موقع پر ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )علامہ اقبال ائیر پورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی جانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزال السکوا کے وکیل نے کہا ہے کہ آج مجسٹریٹ نے ٹریز اکی حالت دیکھنے کے لیے بلا یا تھا ۔ عدالت کی کارروائی کے بعد ”روزنامہ پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریزا السکوا کے وکیل جواد ظفر نے بتا یا کہ آج 14دن بعد جوڈیشل ریمانڈ کی تاریخ تھی جس میں مجسٹریٹ نے دیکھا کہ ٹریزا کی حالت ٹھیک ہے اور اس کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہے اور اس کے بعد اگلی تاریخ دے دی گئی ہے ۔ٹریزا کو اس کیس میں سزا کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آئے گا تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ٹریزا السکوا کو چیک ری پبلک بھجوا دیا جائے جس پر اس کے وکیل نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ،پاکستان کی ایسی ٹریٹی نہیں ہے ۔آج جج ظفر فرید ہاشمی کی عدالت میں پیشی کے دوران غیر ملکی سمگلر ماڈل مشرقی لباس میں ملبوس تھی ۔


واضح رہے کہ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی سمگلر ماڈل کو رواں سال 14جنوری کو اس وقت کسٹم اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا جب وہ کروڑوں روپے مالیت کی 9کلو ہیروئن لے کر بیرون ملک جا رہی تھیں ۔اس کے بعد سمگلر خاتون سے تفتیش کا مرحلہ شروع ہوا تو اس پر اینٹی نا ر کوٹکس اور کسٹم کے حکام کی آپس میں تفتیش کرنے کے معاملے پر ٹھن گئی جس کے بعد کے جے آئی ٹی بنا دی گئی تھی ۔