سپریم کورٹ نے 100سال پرانے مقدمے کافیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے 100سال پرانے مقدمے کافیصلہ سنادیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 100 سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا اور حکم دیا ہے کہ 5600 کنال اراضی شریعت کے مطابق ورثا میں تقسیم کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی کو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہیں کر رہی اور شریعت کے مطابق وراثت تقسیم کرنے کا حکم دیدیا۔ یادرہے کہ تقسیم پاکستان سے قبل شہاب الدین کی ملکیتی زمین کا تنازعہ عدالتوں میں پہنچا اورقیام پاکستان کے بعد ملکی عدالتوں میں بھی کیس چلتا رہا۔

خیرپور ٹامیوالی میں 5600 کنال اراضی کا کیس 1918 سے شروع ہوااور ٹرائل کورٹس سے معاملہ 2005 میں سپریم کورٹ آیاجہاں منگل کو 100 سال کے پرانے مقدمے کا فیصلہ آگیا۔

مزید : قومی /رئیل سٹیٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...