بیگو، ٹک ٹک، پب جی پر پابندی  کیلئے درخواست‘ حکومت  سمیت مدعا علیہان کو نوٹس

 بیگو، ٹک ٹک، پب جی پر پابندی  کیلئے درخواست‘ حکومت  سمیت مدعا علیہان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے بیگو، ٹک ٹک، پب جی سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست گزاروقاص انور طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ بیگو سمیت دیگر ایپلیکیشنز کی وجہ سے معاشرے میں بے حیائی پھیل رہی ہے ان ایپس کی وجہ سے بہت سی جانیں ضائع ہوچکی ہے،ہمسایہ ملک بھارت سمیت 59 ممالک میں ان ایپس پر پابندی عائد ہے ہمارے ملک میں ایسی ایپس کی نگرانی کیلئے کوئی قانون موجود نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ان ایپس پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ وفاقی حکومت کو ایپس پر پابندی کیلئے قانون سازی کا حکم بھی دیاجائے۔
نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -