سانحہ سول لائن سے متعلق اجلاس ، وزیراعظم آئی جی خیبرپختونخوا پر برس پڑے 

سانحہ سول لائن سے متعلق اجلاس ، وزیراعظم آئی جی خیبرپختونخوا پر برس پڑے 
سانحہ سول لائن سے متعلق اجلاس ، وزیراعظم آئی جی خیبرپختونخوا پر برس پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں سانحہ سول لائنز سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف آئی جی معظم جاہ پر برس پڑے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول لائنز میں داخلے کے لیے ایک ہی گیٹ ہے اس کے باوجود خودکش حملہ آور اندر کیسے داخل ہوا، آئی جی معظم جاہ انصاری کاکہنا تھا کہ سول لائنز میں پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے لیے رہائشگاہیں بھی موجود ہیں،خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور پہلے سے ہی سول میں لائنز میں رہائش پذیر تھا ۔ 
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور کورکمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر کور کمانڈرپشاور کی جانب سے اجلاس کے شرکاءکو واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کے شرکاءکو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھائی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ دہشتگرد ملک میں خوف اور بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں ، سیکیورٹی اداروں کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے ناپاک ارادے ناکام بنائیں گے ۔