پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی محمد افضل سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروںکی تصدیق کردی ‘ آج ( سوموار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں انکی رہائشگاہ پر شمولیت کا اعلان کریںگے ۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرین محمد افضل سندھو نے ٹیلیفون رابطے میں ان خبروں کی تصدیق کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کی کیا وجہ بنی تو انہوںنے مزید کوئی جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بس پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -