کرک میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق،15 سے زائد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری

کرک میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق،15 سے زائد ملبے تلے دب گئے، ...
کرک میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق،15 سے زائد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)صابرآباد کے علاقے علی خیل میں مدرسے کی چھت گرنے سے6 طالبعلم جاں بحق،15 سے زائد ملبے تلے دب گئے،ملبے تلے دبے طلبہ کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ صابر آباد کے علاقے علی خیل میں پیش آیا جہاں نمازفجر کے بعدمدرسے کی چھت گر گئی جس سے مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 طلبہ کو نکال لیا گیا ۔جاں بحق اور زخمی طلبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مدرسہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھت بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید : کرک