فلم کی کامیابی اچھی کہانی سے ہی ممکن ہوتی ہے: اقراء

فلم کی کامیابی اچھی کہانی سے ہی ممکن ہوتی ہے: اقراء
فلم کی کامیابی اچھی کہانی سے ہی ممکن ہوتی ہے: اقراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل اقراء نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اچھی کہانی اور ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے،جب تک ہماری فلموں کے سکرپٹ اورڈائیلاگ پرتوجہ نہیں دی جائے گی تب تک فلموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی مقبولیت بھی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت سکرین پلے اوراس فنکاروں کے ڈائیلاگز پردی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں بننے والی فلموں میں جدید ٹیکنالوجی تودکھائی دیتی ہے لیکن اس کی کہانی کوجاندار بنانے اورڈائیلاگ کے ذریعے شائقین کوانٹرٹین کرنے کا رجحان فی الحال فروغ نہیں پا سکا۔جس سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ کثیرسرمائے اورجدیدٹیکنالوجی فلم کی کامیابی میں کوئی کردارادا نہیں کرتی بلکہ فلم کی کامیابی تواچھی کہانی کے ذریعے ہی ممکن ہوپاتی ہے۔ اگردیکھا جائے توشائقین کواپنی توجہ کا مرکزبنانے کے لئے اس وقت بالی ووڈ میں بننے والی ایکشن فلموں میں اس بات پرخاص توجہ دی جاتی ہے کہ ڈائیلاگ جاندارہوں۔ جب کوئی ہیرو اپنے کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق ولن کوللکارتا ہے تو وہ ڈائیلاگ راتوں رات سوشل میڈیا پربھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔
لیکن بدقسمتی کہہ لیں یا عقل کی کمی کہ ہمارے ہاں فلم میکرز ان باتوں پربالکل بھی توجہ نہیں دیتے۔

مزید :

کلچر -