ہسپتالوں،دیہی مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کی جائے،یاسمین راشد

ہسپتالوں،دیہی مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کی جائے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹریز سلوت سعید اور محمداجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عامر حسین غازی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیچنگ ہسپتالوں، ڈی ایچ کیوز، دیہی اور بنیادی صحت مراکز میں ہیومن ریسورس، ڈاکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے پیش رفت اور نئی بھرتی بارے تجاویز کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں، ڈی ایچ کیوز، دیہی و بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی استعداد کار کو مزید بڑھایاجائے گا۔ ڈاکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے دفتری معاملات کو جلد نمٹایاجائے۔ ایم ایس حضرات کی تعیناتی کے دوران تجربہ، قابلیت اور شہرت پر بالکل سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔