ٹریفک پولیس نے 150 سے زائد ای  چالان والی گاڑی پکڑ لی،کتنا جرمانہ ہوا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ٹریفک پولیس نے 150 سے زائد ای  چالان والی گاڑی پکڑ لی،کتنا جرمانہ ہوا؟ جان کر ...
ٹریفک پولیس نے 150 سے زائد ای  چالان والی گاڑی پکڑ لی،کتنا جرمانہ ہوا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس نے  155 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔ گاڑی کو تھانہ جنوبی چھاؤنی میں بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی حکام کی نشاندہی پر ٹریفک پولیس نے گاڑی کو جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں پکڑا۔ کار ڈرائیور نے 90 مرتبہ ٹریفک سگنل ، 48 مرتبہ اوور سپیڈنگ اور 17 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی ۔جس پر اس کے 155 چالان ہوچکے تھے تاہم اس نے ایک بھی چالان ادا نہ کیا تھا۔جس پر  ڈرائیور کو 74 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کرکے  گاڑی کو تھانہ نارتھ کینٹ بند کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی  کے مطابق واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -