ویمنز ایشیا ء کپ،قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی،ہیڈ کوچ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم فائنل 4 میں ناکامی کی وجہ ٹیم کے دباؤ کا شکار ہونے کو قرار دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کافی بہتر رہی لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہوئی ہماری ٹیم نے اس ایونٹ میں بہت ہی اچھی کرکٹ کھیلی۔آخری اوور تک میچ کو لے کر گئے، کئی مثبت چیزیں نظر آئیں، پہلے میچ کے بعد سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی۔ ہم نے بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو مکمل آزادی دی، جس کا نتیجہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی کارکردگی کی صورت میں نظر آیا ہیڈ کو چ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں مزید عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔