ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی،ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔