اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ملٹری ٹرائل کیس کے درخواست گزار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انہوں نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزاؤں کو قطعی درست تسلیم نہیں کیا ہے۔سینئر قانون دان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فوجی عدالتوں کا قانون ہی اُلٹا ہوتا ہے، کیس کوئی سنتا ہے اور سزا کوئی اور سناتا ہے۔