ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دےکر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دےکر فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(نیٹ نیوز) انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، ٹائٹل کے حصول کےلئے بھارتی ٹیم یکم جولائی کو پاکستان کے مد مقابل ہو گی۔ فاتح ٹیم نے 244 رنز کا ہدف 47.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انمکت چاند کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے شاندار سنچری سکور بنائی۔ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ سندون ویرا کوڈی 73 اور نیروشان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے بابا اپراجیتھ اور ہرمیت سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے انمکت چاند کی شاندار 116 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 47.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وجے زول 54 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی طرف سے تھاریندو نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔