سٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی سکیورٹی،حفاظتی انتظامات کام آ گئے

سٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی سکیورٹی،حفاظتی انتظامات کام آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی حیثیت کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج بلڈنگ میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے تھے۔ زرائع ایس ای سی پی کے مطابق سٹاک ایکس چینج بلڈنگ پر سٹاک ایکسچینج کی سکیورٹی کے 25 اہلکار تعینات تھے۔ذرائع کے مطابق بلڈنگ کی سیکورٹی پر سندھ رینجرز، پولیس اور نجی کمپنی کے گارڈ تعینات ہیں۔ اپریل میں ایس ا ی سی پی نے بھی سٹاک ایکس چینج کو سیکورٹی انتظامات کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ بلڈنگ میں چند ماہ پہلے سندھ رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ فورس نے فل ڈریس ریہرسل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں سٹاک ایکسچینج بلڈنگ کی باونڈری کی دیوار مزید اونچی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج بلڈنگ میں الیکٹرانک سکینگ مشین، واک تھرو گیٹ نصب ہیں، سٹاک ایکسچینج بلڈنگ میں سو سے زائد سیکورٹی کیمرا نصب ہیں۔
سٹاک ایکسچینج

مزید :

صفحہ اول -