محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی  کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی  کر دی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی  کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کی پیش گوئی  کردی۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آ جائے گی،کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ادھر موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہناہے کہ گرم، مرطوب موسم سے بحیرۂ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہے،ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے،آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں صبح اور رات میں بونداباندی جاری رہ سکتی ہے۔