شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا کردار نبھائیں گے : آفتاب شیرپاؤ کا مشورہ

شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا ...
شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا کردار نبھائیں گے : آفتاب شیرپاؤ کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" سے گفتگو میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھاکہ اس وقت جنگ اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں ہیں۔ہم سمجھتے ہیں موجودہ حالات میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت اچھے کام کرے تو ہم اسے سراہیں گے لیکن جہاں پر وہ غلطی کریں گے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے، عوام کے مفادات کے لئے کام کریں گے۔ آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ جنگ اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، اب ان کا کام ہے کہ وہ کس طریقے سے بانی چیئرمین پی پی ٹی آئی کو ہینڈل کرتے ہیں کیونکہ وہ جیل سے باہر لوگوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے سب کو ملکی مفاد کے لئے بات چیت کرنی چاہیے، چین کے وزیر نے کہا کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو کیا جائے، میں سب سیاسی جماعتوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہی ہیں ، ساتھ بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔

آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی انھوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا تھا، اب شہباز شریف ملک کے مفاد کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔