ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سے غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشرے کا ہر طبقہ ایسے ظالموں کی مذمت کرے، قانون کی حکمرانی اور ایسے انتہا پسندوں کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔