خواتین کو بیوٹی سروسز مہیا کرنیوالی ’’گھر پر ‘‘ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

خواتین کو بیوٹی سروسز مہیا کرنیوالی ’’گھر پر ‘‘ کے زیر اہتمام کانفرنس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)گھر وں میں جاکر خواتین کوبیوٹی کی سروسز مہیا کرنے والی پاکستان کی پہلی تنظیم ’’گھر پر ‘‘ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ،خواتین کو بیوٹیشن کے حوالے سے مختلف ٹپس دی گئی ،کانفرنس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی اور گھر پر کے کام کرنے کے انداز کو خوب سراہا،گھر پر کی سی ای او شمیلہ اسماعیل ،مہوش عارفین ،عروج اسماعیل سمیت تنظیم کی دیگر عہدیداروں نے شرکاء سے بیوٹی سے متعلق اہم معلومات شیئر کی۔سی ای اوشمائلہ ہ اسماعیل کا کہنا تھا خواتین کو تربیت دینے کا بنیادی مقصد ان روزگار کیلئے خود کفیل بنانا ہے۔تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو خود پورا کر سکیں اور کسی پر بوج نہ بنیں۔بیوٹی انڈسٹری ہمارے معاشرے کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔شروع میں یہ کام بہت چھوٹے پیمانے پر کیا گیا تھا لیکن اب اس کو مزید وسیع کررہے ہیں خواتین کو بیوٹیشن میں مہارت دی جا رہی ہے اس کیلئے ہمارا کام ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

مزید :

کلچر -