ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی چوری کا ملزم ڈسکہ سے گرفتار
ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم سے 40 تولے سونا، ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے 4 ماہ قبل گھر کے تالے توڑ کر چوری کی تھی۔