پیپلز پارٹی کے رہنما ذیشان خانزادہ کا گجرات، بخشالی اور کٹہ خٹ کا دورہ

پیپلز پارٹی کے رہنما ذیشان خانزادہ کا گجرات، بخشالی اور کٹہ خٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی ( نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے رہنما ذیشان خانزادہ کا گجرات، بخشالی اور کٹہ خٹ کا دورہ، گل ڈھیری میں ٹرانسفامر کا افتتاح، اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذیشان خانزادہ نے گجرات، بخشالی اور کٹہ خٹ کا دورہ کیااور پارٹی کارکنان سمیت علاقے کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، دورے کے موقع پر ذیشان خانزادہ نے گل ڈھیری میں ٹرانسفامر کا افتتاح کیا اور افسرخان کی رہائش گاہ پر کارکنان سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی پی کے تیس کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو، حاجی محمد سلیم ، فرمان گل ممبر، جاوید کاکی ڈھیری، سابق ناظم کٹہ خٹ فواد علی خان ، اسرار خان ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ آنے والا دور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، بھٹو کا فلسفہ گھر گھر پہنچانے کیلئے جیالوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر خانزادہ خان نے اپنے دور حکومت میں این اے گیارہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، خانزادہ خان حلقے سے منتخب نہیں ہوئے اس کے باوجود وہ حلقے میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں، بخشالی و گردونواح کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ، اور بہت جلد گیس کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح سینیٹر خانزادہ خان کریں گے۔