کوروناوائرس میت سے زندہ انسانوں میں منتقل ہونے کی خبروں پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وضاحت کردی

کوروناوائرس میت سے زندہ انسانوں میں منتقل ہونے کی خبروں پر وزیر اعظم کے ...
کوروناوائرس میت سے زندہ انسانوں میں منتقل ہونے کی خبروں پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس میت سے زندہ انسانوں میں منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تفصیلات کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں غفلت نہ برتیں، آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس کے باعث ہونے والی اموات میں اضافہ ہوگا۔ احتیاط وائرس سے بچاوکیلئے ضروری ہے۔کئی مرتبہ بڑے شہروں کےبڑےاسپتالوں میں بستر اوروینٹی لیٹرزنہیں ملتے۔ تاحال اس دست یاب بستروں اور وینٹی لینٹرز کی تعداد قابو میں ہے۔ اس وقت صرف 18 سے 20 فی صد وینٹی لیٹر ہی زیر استعمال ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے میت سے زندہ انسانوں میں منتقلی کے شواہد نہیں ملے ہیں اسی لیے وبا سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم متاثرہ شخص کی تجہیز و تکفین کرنے والوں کے لیے حفاظتی لباس پہننا اور احتیاط کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے باعث ٹیسٹنگ سست ہوئی تھی تاہم اب دوبارہ اس کی رفتار بڑھائی جائے گی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی 35 فی صد تعداد صحت یاب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سامنے آئیں اور اس ایک دن کے اندر 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 3 سو 57 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔