قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں مشاورتی کانفرنس

قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں مشاورتی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب میں پرنسپل قائدہیڈ اور ریجنل پروگرا م ڈائریکٹرز کیلئے  ایک روزہ مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت  سیکرٹری سکول  ایجوکیشن  ارم بخا ری نے کی۔ سیکرٹری سکول ارم بخا ری نے اپنے صدارتی کلمات میں صوبے بھر کے سکولوں میں معیاری تعلیم اور اخلاقی تربیت پر زور دیا۔ انھوں نے اساتذہ پر غیر ضروری و غیرتدریسی بوجھ کوکم کرنے کے اقدامات کا عندیا دیا۔

  تاکہ اساتذہ مکمل ذہنی سکون اور انہماک سے اپنے فرائض منصبی انجام دے سکیں۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل قائد محترمہ امتہ القدوس نے قائد پنجاب میں لائی جانے والی اصلاحات اور نئے پروگرامز سے سیکرٹری صاحبہ کو آگاہ کیا۔