ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے

ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے
ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے اکبر لیاقت کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا ءکی مددکرنےکی ہدایت بھی کی۔

مزید :

قومی -