شالیمار تھیٹر میں آج سے ڈرامہ’’علی بابا چالیس چور‘‘پیش کیا جائیگا

شالیمار تھیٹر میں آج سے ڈرامہ’’علی بابا چالیس چور‘‘پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر ) شالمیارتھیٹرمیں شروع ہونیوالے سٹیج ڈرامہ ’’علی بابا چالیس چور ‘‘ میں اداکارہ آشا چوہدری اورلیلیٰ صدیقی کے درمیان کانٹے داررقص مقابلہ شروع ہوگا۔ دونوں اداکاراؤں نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈانس آئٹم تیارکی ہیں جن کوبہت سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں طاہر نوشاد،گوگا جی،عریج،اکمل راہی،پائل چوہدری اور شاہد خان شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق ہیں جبکہ اس کی تحریر وہدایات بلال چوہدری کی ہیں۔

مزید :

کلچر -