ای سی سی نے ربیع کی فصلوں، گندم اور کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی

      ای سی سی نے ربیع کی فصلوں، گندم اور کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے پیکیج ربیع کی فصلوں با ا لخصوص گندم پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔کسانوں کو مراعات دینے، ان پٹ لاگت کو کم کرنے کیلئے پیکیج کو ڈیزائن کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔پیکیج کے تحت ڈی آئی پی،پی اور کے کھادوں پر سبسڈی کے طور پر فی 50 کلو گرام بیگ پر ایک ہزار روپے سبسڈی دی جائیگی،وفاقی و صوبائی حکومت 70 فیصد اور30فیصد کے تناسب سے سبسڈی شیئر کریگی۔ جڑ ی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے ادویات 250 روپے فی ایکڑ اور 150 روپے فی ایکڑ وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائیگی۔ صوبے سبسڈی اپنے پہلے سے موجود انداز میں تقسیم کریں گے لیکن شفافیت کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ سبسڈی کیلئے وفاقی فنڈز اپنے نظام کی مضبوطی اور مجموعی رسائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے حصے کی بنیاد پر صوبوں کو براہ راست فنانس ڈویژن کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ وزارت قومی فوڈ سکیورٹی صوبوں کی فنڈز کے مطالبہ کی جانچ کریگی اور اس کی سفارش کے بعد فنانس ڈویژن فنڈز صوبوں میں منتقل کریگی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے اپنے سبسڈی کے اخراجات کے نظام کو وسعت، بہتری اور اپ گریڈ کریں گے۔ اس پیکج کو وفاقی کابینہ کے آ ئند ہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
ای سی سی 

مزید :

صفحہ آخر -