میر عبدالقدوس بزنجو 39ووٹ لیکر بلوچستان کے 17ویں وزیراعلٰی منتخب، حلف اٹھا لیا

    میر عبدالقدوس بزنجو 39ووٹ لیکر بلوچستان کے 17ویں وزیراعلٰی منتخب، حلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ(نیوزایجنسیاں) بلوچستا ن عو امی پارٹی کے رکن سابق سپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے انہیں 39ارکان اسمبلی نے ووٹ دیکر قائد ایوان منتخب کیا ہے،جس کے بعد انہوں نے وزرات اعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 1گھنٹہ15منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوااجلاس کے آغاز پرڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل نے ارکین اسمبلی کو آگاہ کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی رکن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے میر عبدالقدوس بزنجو نے پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو جانچ پڑتال کے بعد درست پائے گئے، انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کاراراکین اسمبلی کو پڑھ کر سنایا جس کے بعد ایوان میں غیر موجود اراکین کومطلع کرنے کے لئے 5منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئی بعدازاں اسمبلی کے تمام دروازے بند کردئیے گئے اور وزیراعلیٰ کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جس کے دوران میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین نے لابی ”اے“ سے باہر جاتے ہوئے اپنی رول کال کے سامنے دستخط کئے اور ایوان سے باہر گئے ووٹنگ کے عمل کے دوران ایوان میں موجود تمام اراکین نے اپنا ووٹ استعمال کیا ووٹنگ مکمل ہونے پر سیکرٹری اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی کی جس کے بعد ایک بار پر اراکین کو ایوان میں بلانے کیلئے گھنٹیاں بجائی گئی تمام اراکین کے ایوان میں آنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے نتائج ایوان میں پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39ارکان نے ووٹ دئیے ہیں اکثریت کا ووٹ حاصل کرنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کا اعلان کرتاہوں انہوں نے اپنی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں قائد ایوان کی نشست پر بیٹھنے کا بھی کہا۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے بغل گیر ہو کر میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان سمیت اپوزیشن جماعتوں جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور آزاد رکن نواب اسلم رئیسانی نے شرکت نہیں کی۔
میر عبدالقدوس بزنجو 

مزید :

صفحہ اول -