تاحیات نااہلی کیس،سندھ ہائیکورٹ نے مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

 تاحیات نااہلی کیس،سندھ ہائیکورٹ نے مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئندہ سماعت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔ شہریارمہر نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈرکرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئرقرار دیا، مراد علی شاہ 2014 میں ضمنی الیکشن 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے، انتخابات سے قبل مرادعلی شاہ کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے اور الیکشن ٹریبونل نے مرادعلی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا، نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا، وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش بھی نہیں ہوا، جوبھی جواب جمع کراناکرادیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
نا اہلی کیس

مزید :

صفحہ اول -