کشیدہ ماحول میں پاکستان سے مذاکرات ممکن نہیں ، مطلوب افرادحوالے کریں : بھارت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں، مطلوب افراد کی فہرست پاکستان کو سونپ دی، جلد ان افراد کو حوالے کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب وہ دن چلے گئے جب کسی ملک کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائی کرکے دہشت گرد دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر چھپ جاتے تھے، پاکستان سے تمام مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی کے ماحول میں جامع مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کیساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہوسکتے۔