پاکستان نے ون ڈے سیریز بھی فتح کر لی، فیصلہ کن میچ میں زمبابوے کو 108 رنز سے چت کر دیا

پاکستان نے ون ڈے سیریز بھی فتح کر لی، فیصلہ کن میچ میں زمبابوے کو 108 رنز سے چت ...
پاکستان نے ون ڈے سیریز بھی فتح کر لی، فیصلہ کن میچ میں زمبابوے کو 108 رنز سے چت کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ 108 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ ہرارے سپورٹس کلب کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 39.5 اوورز میں صرف 152 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستانی اوپنرز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کی اور اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا، انہوں نے 84 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 38، احمد شہزاد نے 54، عمر امین نے 33، شاہد آفریدی نے 7 اور سرفراز احمد نے 22 رنز بنائے جبکہ نائب کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث ان فٹ ہو گئے اور 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کی جانب سے ولیمز نے 3 جبکہ شنگی مساکازا، اوتسیا اور ہملٹن مساکازا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین میلکم والر نے کچھ باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کریز پر ڈٹے رہے تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مساکازا نے 25، سباندا نے 2، ٹیلر نے 26، والر نے 48، سکندر رضا نے 6، ولیمز نے 2، چگمبورا نے 2، اوتسیا نے 23، شنگی مساکازا نے 0 اور پنیانگرا نے 1 سکور بنایا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحفیظ اور عبدالرحمان نے 2,2 جبکہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے 1,1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -