چین کی اہم ترین سیاسی سرگرمی کا اعلان

چین کی اہم ترین سیاسی سرگرمی کا اعلان
چین کی اہم ترین سیاسی سرگرمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عالمی سطح پر چین کا شمار  ایک ایسے بڑے ملک میں کیا جاتا ہے جس کے سیاسی فیصلوں کے اثرات نہ صرف چینی عوام بلکہ دنیا پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا چین میں رونما ہونے والی نمایاں تبدیلیوں یا اہم سیاسی فیصلہ سازی پر نگاہ رکھتی ہے اور عالمی میڈیا پر بھی اسے کوریج دی جاتی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ابھی حال ہی میں سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے تیاری کے امور کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ  سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس 9 اکتوبر کو بیجنگ میں بلایا جائے گا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا پولیٹیکل بیورو کل رکنی اجلاس میں تجویز کرے گا کہ  سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس 16 اکتوبر کو بیجنگ میں بلائی جائے۔

چین کے لیے  20ویں قومی کانگریس ایک نمایاں اہمیت کی حامل سرگرمی ہے جس کا انعقاد  ایک انتہائی موڑ پر کیا جا رہا ہے، کیونکہ سی پی سی کی قیادت میں پوری قوم ایک جامع جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہے، اور دوسرے صد سالہ ہدف کی جانب گامزن ہے۔اس کانگریس سے یہ امیدیں وابستہ ہیں کہ یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم جھنڈے کو بلند رکھے گی، مارکسزم۔لیننزم، ماو زے تنگ نظریہ، دینگ شیاؤپنگ نظریہ اور ترقی کے سائنسی نقطہ نظر کو برقرار رکھے گی اور  ایک نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کے افکار کو جامع طور پر عمل میں لائے گی ۔

یہ امر قابل زکر ہے کہ قومی کانگریس گزشتہ پانچ سالوں میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ساتھ ہی ساتھ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اہم کامیابیوں اور قیمتی تجربات کا جائزہ لے گی جو پوری پارٹی اور تمام قومیتوں کے چینی لوگوں کو آپس میں متحد  رکھنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، تاکہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کی جا سکیں۔چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے تناظر میں یہ  کانگریس بین الاقوامی اور ملکی حالات کا بغور جائزہ لے گی، نئے عہد میں ایک نئے سفر پر پارٹی اور ملک کی ترقی کے نئے تقاضوں کے ساتھ ساتھ عوام کی نئی توقعات کو جامع طور پر سمجھے گی۔اس اہم سرگرمی کے دوران جہاں ایکشن پلان اور اہم پالیسیاں مرتب کی جائیں گی وہاں پارٹی کے تمام ارکان اور ملک بھر کی تمام قومیتوں کے لوگوں کو اپنی عظیم تاریخ پر اعتماد کرتے ہوئے اس کی بنیاد پر اختراعات اور بہادری سے آگے بڑھنے کی تحریک دی جائے گی۔ تمام چینی عوام کے لیے مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھایا جائے گا، پارٹی کی تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے نئے عظیم منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔اس ہم سیاسی سرگرمی سے یہ مضبوط پیغام دیا جائے گا کہ تمام پارٹی ممبران اور ملک بھر کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں اور اتحاد کے جذبے کو ملکی مفاد میں احسن انداز سے بروئے کار لائیں۔اسی کانگریس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ایک نئی مرکزی کمیٹی اور سی پی سی کے نئے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کا انتخاب کیا جائے گا۔چین میں 20 ویں قومی کانگرس کے حوالے سے اس وقت تمام تیاریاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور ایک کامیاب کانگریس کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو پوری تندہی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وسیع تناظر میں چین کی یہ اہم سیاسی سرگرمی جہاں چین کے مفادات کی بہتر ترجمانی کرے گی وہاں یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ چین ایسی پالیسیاں اور اقدامات متعارف کروائے گا جو مختلف تنازعات، بحرانوں اور معاشی مسائل سے دوچار دنیا میں استحکام کا موجب ہوں گے۔ 

۔

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطۂ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

 ۔

 اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

مزید :

بلاگ -