ملکی سیاست میں خود شامد عروج پر غلط بات پر کبھی چپ نہیں رہا ، چودھری نثار

ملکی سیاست میں خود شامد عروج پر غلط بات پر کبھی چپ نہیں رہا ، چودھری نثار
 ملکی سیاست میں خود شامد عروج پر غلط بات پر کبھی چپ نہیں رہا ، چودھری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پاکستان کی سیاست میں اس وقت خوشامد بہت ہوگئی ہے، سیاست میں اصول پر رہنے والے کم ہی لوگ رہ گئے ہیں ،میں اپنے سیاسی کئیرئیر میں کبھی بھی غلط بات پر چھپ نہیں رہا،اپنی پارٹی کیساتھ ہی رہا لیکن گونگا بہرہ بن کر نہیں۔ سی پیک پر پوری دنیا کی نظر ہے اس منصوبے سے اصل تبدیلی آئے گی نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی،سی پیک پر صرف دشمنوں کی ہی نہیں دوستوں کی بھی نظر ہے۔شیخ رشید کے حوالے سے انکا کہنا تھا میرے مخالف نے کوئی سیاسی پارٹی نہیں چھوڑی ، ٹیکسلا میں میرے مخالف نے مشرف کو بھائی کہا تھا،یہ شخص چوہدر یو ں اوربی بی سے وفا نہیں کر سکا توعمران خان سے کیا وفا کرے گا؟،ایسے لوگوں کی سیاست کا فیصلہ عوام ہی کر سکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے، نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں۔آمدہ الیکشن میںیہی یوتھ مسلم لیگ ن کو بھی جتوائے گی اور پاکستان کا بیڑا بھی یہی نوجوان پار کریں گے، پی او ایف کے محنت کشوں کیلئے اپنے دور حکومت میں بے شمار مراعات دیں، گزشتہ روز واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب میں چوہدری نثار کامزید کہنا تھا میں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،اپنی حکومت کے دور میں وزارت داخلہ جیسی اہم وزارت کوئی چھوڑتا ہے، آج بھی اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہوں کیونکہ عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ملتی ہے،الحمد وللہ میر ا ماضی گواہ ہے کبھی حرام نہیں کھایا حق حلال پر ہمیشہ تکیہ کیا،نوجوانوں کو چایئے وہ قائد اعظم اور میاں نواز شریف کے پیروکار بنیں اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

چوہدری نثار

مزید :

صفحہ اول -