ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان
سورس: Facebook/icc

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کر لئے گئے، سری لنکا کے کامیندو مینڈس اور بھارت کے جسپریت بمرا بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ہیری بروک نے سال 2024 میں 12 ٹیسٹ میچز میں 55 کی اوسط سے 1100 رنز بنائے، جسپریت بمراہ نے 13 ٹیسٹ میں 14.92 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔

جو روٹ نے 17 ٹیسٹ میچز میں 1556 رنز بنائے جبکہ اوسط 55.57 رہی،ٹریوس ہیڈ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 608 رنز کیے اور اوسط 40.53 رہی۔

ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لئے جنوبی افریقہ کی لارا وولوارڈٹ، سری لنکا کی چماری اتھاپتوکو  نامزد کیا گیا، آسٹریلیا کی اینا بیل سدر لینڈ اور نیوزی لینڈ کی ایمیلی کیر بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -