سٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

سٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان
سٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس نے عوامی لین دین کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس کی جانب سے کل بروز یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا لیکن بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 40، 25، 15 اور ساڑھے 7 ہزار والے پرانے انعامی بانڈز کی تبدیلی یا واپسی کا آج آخری روز ہے، پرانے پرائز بانڈز کمرشل بینکوں کی برانچ میں واپس کئے جا سکتے ہیں یا تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔